فلسطینی گروہوں نے صیہونی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صیہونی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے اور سعودی ولیعہد بن سلمان سے ان کی ملاقات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات آل سعود خاندان کی خیانت اور غداری پر تاکید ہے۔