ایرانامام خامنہ ایمثالی شخصیاتمشرق وسطی
مسلمان، اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات کو برداشت نہیں کریں گے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ٹوئیٹر اکاونٹ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے روابط کی برقراری پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹوئیٹر پیغام میں آیا ہے کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔
یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔