لبنان میں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے
بیروت میں واقع صبرا اور شتیلا کیمپوں کے فلسطینیوں نے، اپنے فلسطینی بھائيوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں- بیروت میں الملعب البلدی علاقے اور برج البراجنہ کیمپ میں ، شمالی لبنان کے نہر البارد کیمپ میں اسی طرح لبنان کے طرابلس شہر میں واقع البداوی کیمپ میں بھی مظاہرے کئے گئے -فلسطین کے حامی مظاہرین نے بیروت میں سعودی سفارتخانے کے سامنے غاصب اسرائیل کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مذمت میں نعرے لگائے-
الخلیل کے شمال میں واقع العروب کیمپ کے ناراض فلسطینی باشندوں نے بھی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے- لبنانی عوام کی بھی ایک بڑی تعداد نے بیروت میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جارح اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے-