لبنان کی فوج نے اس ملک کے شمال میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شمال میں واقع علاقے وادی خالد میں لبنانی فوج اور دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 13 دہشتگرد ہلاک اور 15 گرفتار ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار کر گئے۔
لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اس علاقے میں حالات کنٹرول میں ہیں اور فرار ہونے والے 2 دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔