غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کو لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔
لبنان کی حدود میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا –
یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-