اسرائیل کا منصوبہ ناکام، لبنان سے اسرائیلی جاسوسی کے آلات برآمد
النشرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک بگنگ ڈیوائس ملا ہے جس کو علاقے کے باشندوں کی جاسوسی اور انکی باتوں کو سننے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ صیہونیوں نے یہ جاسوسی کا آلہ جزین کے الوطی علاقے میں لگایا تھا۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی ٹولے نے مقبوضہ فلسطین کے قریب واقع حولا ٹاؤن کے اوپر ایک جاسوسی بلون بھی فضا میں بھیجا ہے۔غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ ہفتے پیر کے روز لبنان کے کفرشوبا اور شبعا فارمز پر بھی حملہ کیا تھا اور اس حملے کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان کے خلاف اُس نے پروپیگنڈہ مہم بھی شروع کر دی تھی۔
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ کے جوان مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے جن پر صیہونی فوج نے حملہ کیا اور نتیجتاً حزب اللہ کے متعدد جوان مارے گئے یا زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے صیہونیوں کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے جھوٹی اور جعلی کامیابی اپنے نام رقم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔