افریقہ

اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ ، فائرنگ سے 6 ہلاک

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے سب سے بڑے امن مشن سے وابستہ اہلکاروں کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرہ کر رہے عوام پر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امن مشن سے نکل جانے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ شہریوں کو باغیوں کے حملے سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

مظاہرین کی طرف سے اقوام متحدہ کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو مشتعل کرنے کے لیے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کانگو ایئر پورٹ کے نواحی علاقے بنی ایریا میں خار دار تاریں لگا کر راستہ بند کیا گیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اقوام متحدہ کے امن مشن کے خلاف نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو باغیوں نے شہر پر حملہ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ الائیڈ ڈیمو کریٹک فورسز نامی باغی عسکری تنظیم نے نومبر میں 32 سے زائد شہریوں کو ہلاک کیا، کانگو میں اقوام متحدہ کا دنیا کا سب سے بڑا امن مشن موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button