مشرق وسطیافریقہایشیایورپ

مراکش نے فرانس کی مدد قبول کرنے سے انکار کردیا

Morocco refused to accept French aid

مراکش نے فرانس کی مدد قبول کرنے سے انکار کردیا

مراکش کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے الحوز علاقے میں ملبے کے نیچے سے لاشوں یا زندہ افراد کو نکالنے کے کام میں مدد دینے کے لیے فرانس کی تمام درخواستوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔

مراکش کے بادشاہ نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے فون کا جواب بھی نہیں دیا کہ جو زلزلے میں مرنے والوں کی تعزیت پیش کرنا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مدد کی پیشکش کرنا چاہتے تھے۔

فرانس کے صدر امانوائل میکرون نے نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے راستے میں مراکش کے بادشاہ محمد ششم سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن مراکش کے بادشاہ نے انکار کر دیا۔

مراکش کے حکام نے فرانس کے حکام اور مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام انجام دینے کی درخواستوں کو نظرانداز کیا ہے۔

مراکش کی وزارت خارجہ نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے صیہونی حکومت کی پیشکش کو سرکاری طور پر مسترد کر دیا ہے۔

 

#morocco

#france

#africa

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button