
نجران اور ملک خالد ایر پورٹ پر میزائل اور ڈرون حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ایئربیس اور نجران ایر پورٹ کو مقامی ساخت کے ڈرون قاصف کے ٹو اور بدر میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا ۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یہ آپریشن پوری طرح کامیاب رہا کہا کہ یہ یمن کے خلاف شدید جارحیتوں اور محاصرے کا جواب ہے جو یمن کا قانونی حق ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران جنوبی سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس اور جیزان و ابہا کے ہوائی اڈوں کو بارہا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ابہاء اور جیزان کے ہوائی اڈے اور ملک خالد ایئربیس یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے لئے لڑاکا طیاروں کی پشتپناہی اور ایندھن کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔