پاکستانایشیا

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

Imran Khan's problems increase Urdu News

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نو مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور تمام بارہ مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

دوران سماعت تھانہ آر اے بازار پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ استغاثہ کے  12 گواہان طلب کر لیے گئے۔

بانی پی ٹی ائی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسسز میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button