افریقہایشیاپاکستان

پاکستان کی فضا ” شیخ زکزکی کو رہا کرو” کے نعروں سے گونج اٹھی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت اس ملک کے کئی علاقوں اور شہروں میں نماز جمعہ کے بعد نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔

پاکستان سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(ISO) کی اپیل پرکل نماز جمعہ کے بعد، نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حالت نازک ہونے کے باوجود انہیں جیل سے رہا نہ کئے جانے کے خلاف اسلام آباد ، لاہور، ملتان، گلگت بلتستان، سندھ اور کوئٹہ سمیت اس ملک کے کئی شہروں میں، نماز جمعہ کے بعد نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے نائیجیریا کی حکومت سے آیت اللہ زکزکی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔

مظاہرین سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں اور علمائے کرام نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے نائیجیرین حکومت پر دباؤ ڈالا جائے ۔

مقررین نے کہا کہ آلِ سعود اور عالمی استکبار کی خوشنودی کے لئے شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مظاہرین نے ایسے بینر اٹھارکھے تھے جن پر آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔

آیت اللہ زکزکی کی آزادی کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہر زاریا کی امام بارگاہ پر حملہ کرکے درجنوں عزاداروں کو شہید اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا ۔

دسمبر دو ہزار سولہ میں نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا لیکن فوج نے اس حکم پر عمل نہیں کیا اور آیت اللہ زکزکی کو بدستور میں جیل میں بند رکھا ہے ۔

آیت اللہ زکزکی کے گھر والوں نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ جیل میں ان کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے آیت اللہ زکزکی کو جیل میں سلو پوائزن دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بھی پاکستان بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button