ہمارا ہاتھ ٹرگر پر ہے، ایران پر حملے کا وہم و خیال ذھن سے نکال دو۔ جنرل باقری
سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے آج صبح مسجد مقدس جمکران قم میں حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی امامت کے شروع ہونے کے دن کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امام زمان عج سے عہد و پیمان کیا گیا۔ اس تقریب میں ایران کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے علاوہ دیگر اعلی فوجی، صوبائی حکام اور علماء، خدام مذہبی مقامات اور عوام نے شرکت کی۔ جنرل محمد باقری نے امام زمان عج کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے قسم کھانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کےلئے امام زمان عج سے بیعت کی تجدید کرنا بہت فخر کا مقام ہے جو ہر سال 9 ربیع الاول کو مسجد مقدس جمکران اور ملک کے دیگر مقامات پر منعقد کیا جاتا ہے۔انہوں نے ہفتہ دفاع مقدس اور امامت حضرت امام زمان عج کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت کا ایثار اور فداکاری امام زمان عج کی راستے کی جانب حرکت کرنے کا ثبوت ہے اور خدا پر توکل اور امام زمان عج کی عنایت اور خدا کے وعدوں کے مطابق مزاحمت کی راہ پر کسی بھی طاقت اور قدرت کا کوئی ڈر اور خوف موجود نہیں ہے۔جنرل باقری نے امام خمینی ؒ کی تحریک کو ظہور امام زمانہ عج کی جانب حرکت اور اہم قدم کے عنوان سے کہا کہ انقلاب اسلامی ظہور امام زمان عج کی زمینہ سازی کی کوشش کر رہا ہے اور آج انقلاب اسلامی کی برکت سے مکتب اسلام کی دوسری فورسز نے بھی تربیت حاصل کر لی ہے۔انقلاب اسلامی کی مسلح افواج کا دفاع مقدس کے شھداء کو اپنے لئے نمونہ قرار دینے کے حوالے سے جنرل باقری نے کہا کہ مسلح افواج ہر میدان میں ایثار اور فداکارانہ جذبے سے کھڑے ہیں، جنگ کرتے اور شھادت کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مسلح افواج کی طاقت، قدرت اور اقتدار اور اقدامات کے نتیجے میں دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرتا بلکہ سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے ملک میں دہشت گردی کے منصوبے کے ناکام بنائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ایران کو ناامن اور آشوب میں مبتلا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کےلئے انہوں نے کئی ماہ کوشش کی لیکن ایران قوم کی ہوشیاری اور مسلح افواج کے مستحکم ارادے سے ان کا منصوبہ مٹی میں مل گیا۔اپنے خطاب کے آخر میں ایران کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ آج ہم یہاں پر جمع ہوئے ہیں تاکہ اس بات کا عہد و پیمان کریں کہ مقدس دفاع کی راہ کو جاری و ساری رکھیں گے، شھداء اور جانبازوں کے راستے پر چلتے رہیں گے، ملکی دفاعی اور فوجی طاقت کو روز بروز بڑھاتے رہیں گے اور اپنی آمادگی اور ارتقاء کے عمل کو جاری رکھیں گے- جنرل باقری نے ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت امام خامنہ ای کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقام معظم رہبری نے انتظار فرج کا معنی آمادگی کو قرار دیا ہے، آمادگی ہماری مسلح افواج کےلئے ایک آشنا معنی و مفہوم رکھتا ہے یعنی ہر لمحہ ہمارا ہاتھ ٹرگر پر ہے، ہماری نگاہیں راڈار، انٹیلی جنس آلات پر ہیں یہاں تک کہ دشمن کی جانب سے ہمارے ملک کو لالچ، حملےاور امنیت خراب کرنے کے منصوبے ناکام نہ ہو جائیں۔انہوں نے امام زمان عج اللہ فرجہ الشریف سے عہد و پیمان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج نہ ٹوٹنے والا وعدہ کرتے ہین، جو دائمی اور پائیدار ہے، جو محکم، الھی اور قرآنی ہے کہ ہم اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ صالحین کی راہ پر رہیں اور امام زمان عج کے یاران و انصار میں سے قرار پائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ اسلام کے دشمنوں سے سازش نہیں کریں گے، ان کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے اور شھداء کی راہ کو جاری رکھیں گے، مستضعف اور مظلوموں کا دفاع کرتے رہیں گے، رہبر معظم انقلاب کے بیان کے مطابق انقلاب کے دوسرے قدم پر اپنی تمام تر طاقت و توان سے حرکت جاری رکھیں گے۔
#iranian
#army