ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا جس میں کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے اسٹیج بنارہا ہے، بھارت جو الزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کر رہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارت پاکستان پرجارحیت کرنا چاہتا ہے، آگ سے نہ کھیلا جائے، بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
بھارت کے لیے یہی جواب ہے ہم تیار ہیں اور اگر اس نے کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ اور بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے پچھلے سال دیکھ لیا تھا، بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں پاک فوج نے مارگرایا گیا۔