پاکستانی میڈیا کے مطابق فیصل آباد میں آئل ریفائنری کارخانے میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے 5 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ادھر کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں آئل ٹینکر اُلٹنے کے بعد آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5 افراد جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کسٹم میں ایک آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا، آئل ٹینکر الٹنے اور تیل بہنے کے باعث علاقے میں آگ پھیل گئی جس نے قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 3 واٹر باوئزر نے کارروائی میں حصہ لیا اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات گئے آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔