ایشیاپاکستاندنیا

پاکستان، کورونا کیسز میں مزید گراوٹ آئی

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو پچیس نئے مریضوں اور دو اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔

ایک سو پچیس نئے مریضوں کے اضافے کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار چھے سو اڑتیس اور مجموعی اموات کی تعداد چھے ہزار دو سو چوہتر ہے۔
پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ اناسی ہزار پانچ سو اکسٹھ ہو چکی ہے اور پورے ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہو کے صرف آٹھ ہزار نو سو ستاسی رہ گئی ہے۔
تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر میں کمی کی گئی تو صورتحال دوبارہ خراب ہو سکتی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے ماسک پہننے اور انکے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button