افغانستانایشیا

افغانستان، تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشت گرد گرفتار

افغانستان میں دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

افغانستان کی آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر ہاوس کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے بھسود کے علاقے سے دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشت گردوں نعمت‌ الله اور سید الرحمان کوگرفتار کر لیا۔

گزشتہ 3 مہینوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں من جملہ عبدالله اورکزئی کو جو اسلم فاروقی کے نام سے مشہور تھا اسے اور اس کے دیگر 19 دہشت گردوں کو ایک سخت اور پیچیدہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button