
پشاور: مسجد میں دھماکہ 30 نمازی شہید، متعدد زخمی + ویڈیو
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں 30 افراد شہید اور 45 سے 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکہ ہوگیا، ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ادارے بھی متاثرہ مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی اندرونی گلی میں ہوا جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
peshawarblast#
pakistan#
islamidawat#