انسانی حقوقایشیاپاکستان
کوئٹہ میں دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی
پاکستان بھر میں جہاں جشن آزادی کی تیاریاں چل رہی ہیں وہیں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ایک دکان میں دستی بم پھینکا جس کی زد میں آکر ایک بچی سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔