دنیاایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہلکار جاں بحق

مہر خـبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں وہابی دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے کل رات حملہ کیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان جاں بحق ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ادھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی ہلاکت سن کر افسوس ہوا، ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، میں مرنے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button