عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ حمید شہریاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال عالمی وحدت اسلامی کانفرنس 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک ویڈیو کانفرنس کی صورت میں منعقد ہو گی جس میں دنیا کے 200 سے زائد غیر ملکی شخصیات کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت، عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتۂ وحدت قرار دیا تھا جس کا مقصد مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر دشمنان اسلام کی شازشوں اور ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانا تھا۔
اہل سنت راویوں اور علماء کے مطابق بارہ ربیع الاول حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے جبکہ شیعہ علماء اور راویوں کے مطابق آنحضرت (ص) کی ولادت باسعادت کی تاریخ سترہ ربیع الاول ہے۔ اسی بنا پر ہر سال ایران اور پوری دنیا میں ان ایام میں ہفتۂ وحدت منایا جاتا ہے۔