ایشیاپاکستانکشمیرہندوستان

پاکستان و ہندوستان میں کورونا کی رفتار تیز ہوئی

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج بروز جمعہ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے3967 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81000 سے زائد ہو گئی ۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 81970 افراد وائرس سے متاثر اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27920 افراد صحت یاب ہونے میں بھی کامیاب رہے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 803 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 26 ہزار 260 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 10 ہزار 155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ یعنی 284 ہلاکتیں ہوئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں کورونا سے 234 ، سندھ میں 243 ، بلوچستان میں 30 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 866 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button