ایشیادعادنیاعالمی یوم قدسفلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی
اپنے محبوب کمانڈر کی یاد میں فلسطینی جوانوں کی پریڈ
فلسطین/غزہ؛ مزاحمتی تنظیم کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ فلسطینی جوانوں نے فوجی پریڈ انجام دے کر جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبد اللہ کی امنگوں سے تجدید عہد کرتے ہوئے آزادی فلسطین کی راہ میں انکی جانفشانیوں اور جد و جہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی رہنما اور تحریک جہاد اسلامی کے سابق جنرل سیکریٹری رمضان عبد اللہ سات جون کو بیماری کے سبب انتقال کر گئے جس پر رہبر انقلاب اسلامی اور صدر جمہوریہ سمیت ایران اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام نے تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔