ایشیاایرانپاکستاندنیامشرق وسطی

پاکستانی بحریہ کا جہازایرانی بندرگاہ پر لنگر انداز … مشترکہ فوجی مشقوں پر تبادلہ خیال … علاقائي ملکوں کے کردار پر زور

Pakistan

ہمارے نمائندے کے مطابق،ریئر ایڈمرل جعفر تذکر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ملاقاتوں کا مقصد ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ فوجی مشقوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر ہم آہنگی کے نتیجے میں مشترکہ بحری اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں بحری جہاز رانی کے  تحفظ کے لئے  ایرانی اور پاکستانی بحریہ کو اپنے عزم و حوصلے کے مظاہرے کا موقع ملے گا۔

ریئر ایڈمرل جعفر تذکر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں اور بحری معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ منظم تبادلہ خیال کا پیغام یہ ہے کہ آبنائے ہرمز اور شمالی بحر ھند کے اسٹریٹیجک علاقے کی سلامتی کو خطے کے ملکوں کے تعاون سے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ایڈمر خان محمود آصف نے اس موقع پر کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ   باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحریہ ایرانی بحریہ کے ساتھ عسکری تعاون کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور ہم مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے بندر عباس پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button