فلسطینمشرق وسطی

فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان اتحاد کی کوشش

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رکن حسام بدران کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان اتحاد کی جانب پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جو پروگرام فتح اور حماس کی جانب سے غزہ میں جو مشترکہ پروگرام منعقد ہورہا ہے وہ درحقیقت دونوں تنظیموں کے درمیان اتحاد کا اہم اور بنیادی مرحلہ ہے۔

حسام بدران نے کہا کہ قومی اتحاد اور فلسطینیوں کی جہئز مزاحمت اور استقامت سب سے اہم چیز ہے جو فلسطینیوں کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی پٹی کے ایک حصہ کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرکے فلسطینیوں کی سیاسی حیات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس غاصب منصوبوں میں امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ بدران نے کہا کہ غزہ میں فتح اور حماس کے درمیان پہلا مشترکہ پروگرام منعقد کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button