الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن محمد حمید نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کی حمایت ميں سب سے آگے ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے رکن نے یوم قدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ایران عملی طور پر سب سے آگے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یوم فلسطین دنیائے عرب اور دنیائے اسلام کو فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کا دن ہے۔
محمد حمید نے کہا کہ عرب حکومتوں نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات استوار کرنے کے لئے پورا زور لگا رکھا ہے۔