عراقمشرق وسطی

عراق میں امریکی سفارتخانہ جاسوسی اور فساد کا اڈہ ہے: عراقی حزب اللہ

عراقی حزب اللہ نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو جاسوس اور فساد کا اڈہ قرار دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف عراقی عوام کے مظاہرے، نفرت اور امریکہ کی تحقیر پرعراقی عوام کی قدردانی کی۔

عراقی حزب اللہ نے اسی طرح کہا کہ دھرنے کی جگہ کو اس شرط کے ساتھ کہ امریکی فوجیں اس ملک سے نکل جائیں گی بدل دیا ہے۔

عراق کی عوامی رضا کارفورس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے عراقی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کے کمانڈر اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے بغداد سے باہر نکل جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اتوار کی رات عراق کے سرحدی شہر القائم میں الحشدالشعبی کے مراکز پر بمباری کر کے کم سے کم پچیس افراد کو شہید اور اکیاون کو زخمی کردیا تھا۔

عراق کے الحشدالشعبی مرکز پر امریکی حملے سے عراقی عوام کا غم و غصہ بھڑک اٹھا یہاں تک کہ انھوں نے منگل کو شہداء کے جنازے دفن کرنے کے بعد امریکی پرچم کو نذرآتش کردیا اور امریکی سفارتخانے کی دیواروں پر الحشدالشعبی کے پرچم نصب کردیئے اور عراق میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے اور اس ملک سے امریکی سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button