فلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کی جارحیت اور بربریت، متعدد فلسطینی زخمی

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی رام اللہ کے علاقے دیر جریر میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطینیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت یکم جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صیہونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button