امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے میں انصاف کے فروغ کے سلسلے میں انصاف حصص کو عام کرنے کی درخواست تین شرائط کے ساتھ منظور کر لی ہے۔ ان شرائط میں ایک شرط یہ ہے کہ انصاف حصص کے مالک کمپنیوں کے حصص کے براہ راست مالک اور ان کی مدیریت کے مجاز ہوں گے۔ دوسری شرط میں انصاف حصص کو مالکین تک منتقل کرنے کے لئے قوانین کی تدوین شامل ہے۔ تیسری شرط میں اسٹاک ایکسچینچ کی اعلی کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی سرمایہ کار کمپنیوں میں باقی ماندہ حصص کی اسٹاک ایکسچینچ میں داخل ہونے کی راہ ہموار کرے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مذکورہ تین شرائط کے تحت اس اقدام کو فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے، تاکہ کم در آمد افراد اپنے حصص سے بہرہ مند ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button