
غزہ سے برسنے والے میزائیلوں کا کیا ہے پیغام ؟
پہلی انتفاضہ تحریک کے شعلے غزہ پٹی کی سرحدوں سے بھڑکے تھے جبکہ دوسری انتفاضہ تحریک کی چنگاری اس وقت شعلے میں بدلی جب مقبوضہ بیت المقدس میں شیرون نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی تھی لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ تیسری انتفاضہ تحریک ، غزہ پٹی اور غرب اردن سے ایک ساتھ بھڑکے گي اور اس کی وجہ بھی بیت المقدس ، اسرائيلی انتخابات ، آبادکاروں کی جارحیتوں میں اضافہ اور عرب مردہ باد کے ان کے نعرے ہوں گے ۔