ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور یمن کے تعلقات میں امریکی مداخلت پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کہا ہے کہ امریکہ ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ ایران اور یمن کے تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرے۔
سعید خطیب زاده نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف جاری سعودی اتحاد کی جارحیت میں امریکہ نے جارح سعودی عرب کی حمایت و مدد کی۔