مزاحمتی میزائلوں کی دہشت، صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو چوکس کر دیا گیا
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس غاصب حکومت کے سیکورٹی اداروں نے غزہ کی پٹی سے بالخصوص بیت حانون کی سرحدی گزرگاہ کے بند ہونے کے بعد ان علاقوں سے ممکنہ طور پر راکٹ فائر کئے جانےکے خوف سے اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے –
واضح رہے کہ صیہونی حکام نے غزہ کی سرحد پر بیت حانون کراسنگ کو چار روز سے بند کر رکھا ہے اور وہ فلسطینی شہریوں اور بیماروں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہيں-
پیر کے روز غاصب صہیونی فوج نے غزہ کے مشرق میں واقع سرحدی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔