ایراندنیامشرق وسطی

ایران چین تعلقات اسٹریٹیجک ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایرانی قوم بیرونی دباؤ کے سامنے ہر گز نہیں جھکے گی۔

قرقیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ کا متحدہ ہو کر مقابلہ کریں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران بیجنگ تعلقات کو اسٹرٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خودسرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ایران اور چین کی استقامت، دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین سمیت خطے کے دیگر ملکوں پر امریکی دباؤ کا مقصد ایشیا اور پوری دنیا پر اپنی بالا دستی قائم کرنا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خودسرانہ علیحدگی مشرق وسطی کی کشیدگی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ملٹی لِٹرل ازم کے فروغ کے لیے علاقائی اور عالمی فورموں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button