ایشیاکشمیر

صدر ایران اور امیر قطر کی ٹیلی فون پر گفتگو

ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتوں اور امریکہ کے اقدامات کے نتیجے میں خطے کے مسائل مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائیں گے –

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں بیرونی طاقتوں اور خاص طور سے امریکی اقدامات کا مقصد دنیا کو خطے میں بدامنی پھیلانے کی ترغیب دلانا ہے۔انہوں نےکہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے درمیان تعاون کے ذریعے خطے کی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی علاقے میں کشیدگی کو اور بڑھانے اور صورتحال کو پچیدہ بنانے کا باعث بنتی رہی ہے۔صدر ایران نے کہا کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے انتہائی اہم ہے لہذا ہم اس علاقے کی سلامتی اور خطے کے عوام کے مفادات کے تحفظ کی خاطر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ انہوں نے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور اس کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔اس موقع پر امیر قطر شیخ تیم بن حمد آل ثانی نے ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خلیج فارس کی کشیدگی میں کمی دنیا اور علاقے کے مفادات میں ہے اور ان کا ملک کشیدگی کم کرنے کی غرض سے پوری توانائیاں بروئے کار لائے گا۔انہوں نے ایران کے اس نظریئے سے اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور سلامتی کا تحفظ خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے اور دوحہ اس سلسلے میں تہران کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button