عالمی یوم قدسفلسطینمشرق وسطی
عالمی یوم قدس پر فلسطینیوں نے میزائل تجربہ کرکے اسرائیل کو اہم پیغام دے دیا
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے میزائل تجربے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے آج عالمی یوم قدس کے موقع پر متعدد میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔
یہ میزائل تجربے حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کی فوجی توانائی کو مضبوط کرنے کے لئے انجام دیئے گئے ہيں۔
حماس کی جانب سے میزائل تجربہ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس کی مضبوط حکمت عملی کی نشانی ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے یہ تجربہ ایسی حالت میں انجام دیا ہے کہ جب 2006 سے اسرائیل نے غزہ کا چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اب وہ ویسٹ بینک کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں ملحق کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔