فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر قنیطرہ کے خان ارنبہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 2 شامی فوجی جاں بحق ہوئے۔ دہشتگردوں نے خان ارنبہ علاقے میں یہ بم دھماکہ کیا۔
شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کو ہونے والی شکست کے بعد دہشتگرد اب بم دھماکوں کے ذریعے اس ملک کے عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔