ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمزہ بریگیڈ نے اعلان کیا ہے منگل کے روز انٹیلی جنس کے باہمی تعاون سے مریوان کے علاقے میں انقلاب دشمن عناصر کی ایک 8 رکنی ٹیم کے ساتھ ایک جھڑپ ہوئی جس میں دہشتگرد گروہ ایم کے او کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ 2 فرار کرنے میں کامیاب رہے۔
دو ہفتے قبل 5 مئی کو بھی کردستان صوبے میں سپاہ پاسداران کی بیت المقدس بریگیڈ اور دہشتگرد ٹولے ایم کے او کے مابین دیواندرہ کے علاقے میں ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں سپاہ پاسداران کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔