بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، پیسکو نے پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ہوش ربا بلوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی عوام اقتصادی بحران کا شکار
رپورٹ کے مطابق پیسکو (پشاور الیٹرک سپلائی کمپنی) نے اپنے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ اتار لیں اور محکمہ کی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ لے جائیں تاکہ انہیں مظاہرین کی طرف سے پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔