ایرانمشرق وسطی

ایران ترقی پذیر ملکوں میں سب سے زیادہ خود مختار، علی اکبر صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں سب سے زیادہ خود مختار ملک ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے تہران میں غزہ استقامت کی علامت کے زیرعنواں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب نے اپنے آپ کو منوایا ہے اور اس نے استقامت کو صحیح راستہ دکھایا ہے-

انہوں نے اس موقع پر امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن کے اس بیان کے جواب میں کہ ایران آئی اے ای اے کو جو بھی رپورٹ دیتا ہے وہ غلط بیانی پر مبنی ہوتی ہے، کہا کہ مسٹر بولٹن نے آج تک کبھی سچ نہیں بولا ہے-

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا کہ معاہدے میں باقی رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایران کی خصوصی ٹیم کرے گی-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button