افغانستانایرانایشیامشرق وسطی

ایران کے نائـب وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغان حکام سے ملاقات کے لئے اس ملک کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔

ایران کے نائـب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ کابل میں مختلف اعلی حکام سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات اور اہم ترین علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی کے دورہ افغانستان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جامع دستاویز پر دستخط کے لئے کمیٹیوں کے امور کا جائزہ اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھی گفتگو ہو رہی ہے۔

حالیہ تین ماہ کے دوران ایران کے نائب وزیر خارجہ سد عباس عراقچی کا یہ تیسرا دورہ افغانستان ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کے دورہ کابل کے بعد طالبان گروہ کے ایک وفد نے تہران کا دورہ اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button