ایرانقرآنمشرق وسطی

قرآن کریم کی قرائت، ترتیل اور حفظ کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز جلد ہی

قرآن کریم کی قرائت، ترتیل اور حفظ کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز جلد ہی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف کے قرآنی تعلیماتی مرکز کے سربراہ مجیدی مہر نے جمعے کو ایران کے قرآن ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اڑتیسویں بین الاقومی قرآنی مقابلے اٹھائیس فروری سے شروع ہوں گے جو پانچ مارچ تک جاری رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کی ترتیل، قرائت اور حفظ کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے مختلف ملکوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانوں اور نمائندہ دفاتر کی جانب سے دنیا کے نوے سے زیادہ ممالک کے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

مجیدی مہر نے کہا کہ قرائت، ترتیل اور حفظ قرآن کے ان مقابلوں میں مرد و خواتین دونوں ہی الگ الگ طور پر حصہ کے سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button