آئی 24 ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے امریکی دباو میں آ کر باآلاخر متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کیلئے امریکی حکومت سے رابطہ قائم کیا اور امریکہ سے اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی۔ جس کے بعد وہائٹ ہاوس کے مشیر جرڈ کوشنر اور امریکی صدر ٹرمپ کے معاون آوی برکوویتز نے سعودی حکام سے بات کی اس کے بعد سعودی حکام نے اسرائیل کو سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دی۔