
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے اس اعلی افسر نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد بار راکٹ حملے کئے، جبکہ اس کے جاسوس طیارے طھی پانچ مرتبہ فضا میں اڑتے دیکھے گئے۔
اسکے علاوہ سعودی آلۂ کاروں نے ایک ڈرون حملہ، 42 میزائل حملے اور 94 بار فائرنگ کر کے الحدیدہ کے الحاج اور حیس علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مآرب صوبے کے مجزر علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ الجوف صوبے کے علاقوں خب اور الشعف پر 4 مرتبہ بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔