یمنمشرق وسطی

سعودی عرب تمام یمنی قیدی آزاد کرے،یا سنگین ہرجانہ بھکتے: یمنی فوج

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت انسانی بنیادوں پر مختلف ملکوں کے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اتوار کو قیدیوں کے تبادلے کے بین الاقوامی موقف کی قدردانی کی اور کہا کہ یہ ایک انسان دوستانہ اقدام ہے۔

محمد علی الحوثی نے جارح سعودی اتحاد کے عقوبت خانوں میں قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کرانے کے لئے ایک خود مختار کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے قبل تحریک انصاراللہ کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں جو یمنی قیدی صنعا پہنچے ہیں انہیں شدید طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button