شاممشرق وسطی

شام، دہشتگردوں کے اڈوں سےامریکی ہتھیاروں کا انکشاف

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجی اہلکاروں نے ملک کے جنوبی صوبوں منجملہ درعا اور سویدا کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے اڈوں سے امریکی ساخت کے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

شامی فوج نے مختلف امریکی ہتھیار برآمد کئے جانے کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل بھی دمشق اور قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں سے مغربی اور امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مختلف دیگر قسم کے جدید ترین ہتھیار برآمد کئے گئے تھے۔

شامی فوجی اہلکار، شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے دوران امریکہ و اسرائیل اور مختلف مغربی ملکوں کے تیار کردہ جنگی ہتھیار برآمد کرتے رہے ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت پر اب تک چار سو چالیس ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب و مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا ہے جبکہ شامی فوج نے روس کی مدد اور ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button