اسرائیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات ایک اسرائیلی طیارے نے سوڈان میں لینڈنگ کی جس سے اسرائیل اور سوڈان کے مابین تعلقات کی برقراری کے لئے ساز باز مذاکرات سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو تقویت پہنچتی ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی آناتولی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کا ایک طیارے نے جسے صیہونی اعلی حکام استعمال کرتے ہیں، کل سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لینڈ کیا اور پھر کئی گھنٹوں کے بعد طیارے نے اڑان بھری۔ اس رپورٹ کے مطابق اس طیارے اس وقت خرطوم ایئر پورٹ پر لینڈ کیا کہ جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو سوڈان کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے۔