فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں کل صبح 7 بجے پندرہ انتخابی حلقوں کیلئے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ شام کے وقت کے مطابق رات 11 بجے تک جاری رہا جس کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔
شام کے عوام نے دو سو پچاس ارکان اسمبلی کے انتخاب کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام سات بجے تک ہونی تھی تاہم عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے پولنگ کے وقت میں 4 گھنٹے توسیع بھی کی گئی۔
شام کی 250 نشستوں کیلئے پارلیمانی انتخابات میں ایک ہزار چھے سو چھپن امیدوار میدان میں تھے جن میں دو سو خواتین بھی شامل ہیں۔
شام کے پارلیمانی انتخابات کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے منعقد ہوئے۔