فارس خبر رساں syriaایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے کافی عرصے بعد آج ایک مرتبہ پھر شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگردوں کے 20 ٹھکانوں پر حملے کئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے روس کے جنگی طیاروں نے جبهتہالنصره کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ رواں ہفتے شامی فوج نے مأرب شہر پرتحریر الشام کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشتگردوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ صوبہ ادلب کے ایک بڑے حصے پردہشتگردوں کا قبضہ ہے ۔
شامی فوج نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ اس صوبے کو بھی دہشتگردوں سے پاک کر کے دم لے گی۔