ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے ساتھ جنگ کی بات کرنے والوں کو پاکستانی وزیراعظم کا انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تصادم کے نتائج کی جانب سے خبردار کیاہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ہوئے ہیں، جمعرات کو امریکا کے ام ایس این بی سی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ تصادم کے نتائج بہت ہی سنگین ہوں گے بنابریں جنگ کی روک تھا م ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے اور ایران کے ساتھ ٹکراؤ علاقے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کے فائدے میں ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہ ہو ۔ انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو خطے کے بہت سے ممالک بدامنی کی لپیٹ میں آجائیں گے اور تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ جائیں گی ۔ انھوں نےکہا کہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اس جنگ کے سنگین نتائج برداشت نہیں کرسکیں گے۔پاکستان کے وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان پاکستان کے پڑوسی ہیں اور ان ملکوں میں پائیدار امن و سلامتی اسلام آباد کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button