مشرق وسطییمن

شام میں امریکی شکست کی وجہ

امریکہ شام میں بری طرح شکست کھانے کے بعد اس ملک سے نکل رہا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ پطرس مرجانہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام نے گذشتہ آٹھ برسوں میں  اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر خطے میں امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پطرس مرجانہ  کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ہدف خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا ہے امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ بھی اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا  اور وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل اپنے ویڈیو پیغام میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button