یمنی ویب سائٹ: مآرب کے جنوب میں “ہادی” فورسز کا آخری فوجی اڈہ آزاد کرا لیا گیا
البوابۃ العالمیہ الاخباریہ نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ مآرب کے جنوب میں وادی عبیدہ شہر میں الفلج کے اسٹریٹیجک علاقے کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
یمنی خبر رساں ذرائع نے مآرب شہر کے جنوب میں ایک اسٹریٹیجک علاقے کو آزاد کرانے کی اطلاع دی ہے۔
البوابۃ العالمیہ الاخباریہ نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ “وادی عبیدہ” میں “الفلج” کا اسٹریٹیجک علاقہ آزاد کروا لیا گیا ہے۔ الفلج جنوبی مآرب میں مستعفی یمنی حکومت کا آخری فوجی اڈہ ہے ۔
الاصلاح اخوان سے وابستہ خبری ذرائع نے بھی یہ خبر دی ہے کہ آج مستعفی ہونے والے اور الاصلاح حکومت کے عناصر کے 11 افسران اور درجنوں فوجیوں کی لاشوں کی آج تدفین کی گئی۔
اس نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ یہ لوگ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران الفلج کے علاقے میں انصار اللہ کی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔
البوابۃ العالمیہ نے بھی عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صنعا کی حکومتی فورسز نے الفلج علاقے کو آزاد کرانے کے بعد الوادی کے جنوب اور مشرق میں اسٹریٹیجک پوزیشنوں کی طرف پیش قدمی کی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق یمنی فورسز مآرب شہر کے جنوبی محلوں کے قریب پہنچ گئیں ہیں اور مستعفی ہونے والی سرکاری فوج کی بڑی تعداد شہر کے مرکز کی طرف بھاگ گئی ہے۔
خیال رہے کہ یمنی فورسز نے مآرب کا تین محوروں سے محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہ دن بدن اسے آزاد کرنے کے قریب تر ہوتی جا رہی ہیں۔